ابنا: العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں دھشتگردوں نے عراقی شہر تِکریت کی ایک سرکاری عمارت میں بارود سے لدا آئل ٹینکر دھماکے سے اڑا دیا۔آج سوموار کے روز ہونے والے اِس واقعے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اِس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔یہ خود کُش حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب بیس اپریل کو عراق کے اٹھارہ میں سے بارہ صوبوں میں علاقائی پارلیمانی اداروں کے لیے انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
31 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404917
عراق میں شہر تکریت کی ایک سرکاری عمارت پر حملے کے نتیجہ میں ۷ پولیس سمیت ۹ افراد جانبحق اور ۱۷ زخمی ہو گئے ہیں